پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ، 75 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ، 75 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 726 نئے کیسز رپورٹ، 75 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 7ٓ26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 75 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 11 ہزار 302 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 20 ہزار540 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 62ہزار 706 ٹیسٹ کیے گئے جس سے اب تک کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 30لاکھ 6 ہزار 326ہوگئی۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔

حکومت نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد لازمی قرار دے دیا ہے۔ عوام کو سماجی فاصلہ، بار بار ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے سے متعلق ہدایات دے دی گئیں جن پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔

قبل ازیں عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے کے باعث سندھ سمیت دیگر صوبوں میں فوج طلب کر لی گئی تھی جس کے نتیجے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سلسلے میں خاطر خواہ پیش رفت سامنے آئی۔ 

ملک بھر میں کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سخت نائٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کے تحت رات 8 بجے کے بعد کوئی شہری غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے 2 روز قبل نافذ کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رات 8 بجے کے بعد صرف ضروری کاموں کے لیے گاڑیوں کو 1 فرد کےساتھ نقل و حرکت اجازت ہوگی۔صوبے کے تمام پارکس اور جاگنگ ٹریکس بند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نئی کورونا ایس او پیز،محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

یاد رہے کہ اِس سے قبل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے کورونا ویکسین لگوانے کیلئے 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 این سی او سی کے گزشتہ روز کے بیان کے مطابق آج سے 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن شروع کردی جائے گی جبکہ یہ خوشخبری وزیرِ منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ نے سوشل میڈیا پیغام میں سنائی۔

مزید پڑھیں: کورونا ویکسین کیلئے 19 سال سے زائد العمر افراد کی رجسٹریشن کا فیصلہ

Related Posts