پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ، 79 مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ، 79 مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ، 79 مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے 79 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 34 ہزار 146 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 149 جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45ہزار 954ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد1 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 95 ہو گئی جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 16فیصد رہی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا کے 1 ہزار 178 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

صوبہ سندھ میں گزشتہ روز کورونا کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ  نے کہا کہ 1 روز میں 14 ہزار 739 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے مزید 1 ہزار 178 میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں: سندھ میں 1ہزار178نئے کوروناکیسز رپورٹ،13 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ 

Related Posts