سندھ میں 1ہزار178نئے کوروناکیسز رپورٹ،13 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 1ہزار178نئے کوروناکیسز رپورٹ،13 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ میں 1ہزار178نئے کوروناکیسز رپورٹ،13 افراد جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 1 ہزار 178 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 739 نمونوں کی جانچ کی گئی  ہے جن میں سے مزید 1178 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں جس سے اب تک صوبے میں مجموعی طور پر جاں بحق  ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار 658 ہوگئی ہے۔آج مزید 418 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 832 ہو چکی ہے۔ اب تک 36 لاکھ 51 ہزار 515  نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، جبکہ اب تک 2 لاکھ 84 ہزار 737 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 15 ہزار 247 مریض زیر علاج ہیں، 14 ہزار 620 گھروں پر ، 7 آئسولیشن سینٹرز میں اور 620 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 584 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 44 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ ہونے والے 1 ہزار 178 نئے کیسز میں سے 419 کا تعلق کراچی سے ہے۔ضلع شرقی 235،ضلع جنوبی 83، ملیر 42، کورنگی 29، ضلع وسطی24 اور ضلع غربی میں سے 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

حیدرآباد 207،سکھر 85، نوشہروفیروز 59، سانگھڑ 46،شکارپور 42،ٹنڈو الہیار 36، شہید بے نظیر آباد 34، میرپور خاص 32، جامشورو 23،ٹنڈو محمد خان 18،  بدین اور دادو13۔13،لاڑکانہ 12، خیرپور 10، گھوٹکی اور کشمور میں سے 7۔7 نئے کیسز سامنے آئےہیں۔

Related Posts