عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی کارروائی ختم کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین اور سعودیہ نے 13 ارب ڈالر کا پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی، اسحاق ڈار
چین اور سعودیہ نے 13 ارب ڈالر کا پیکج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی، اسحاق ڈار

احتساب عدالت اسلام آباد نے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی کارروائی ختم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت معزز جج محمد بشیر نے کی اور ریمارکس دئیے کہ نئے ایکٹ کے بعد کیس پر احتساب عدالت کا دائرۂ اختیار نہیں رہتا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں مذہبی مقامات کی زیارت،  ہندو یاتریوں کو 100ویزے جاری

احتساب عدالت کے جج نے بادی النظر میں نیب آرڈیننس میں ترامیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم قومی احتساب بیورو (نیب) اور ملزمان میں سے کسی کے حق میں فیصلہ نہیں دے سکتے۔

عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو آج سنادیا گیا۔معزز جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف جاری ٹرائل ختم کیا جاتا ہے۔

قبل ازیں وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ عدالت نے وزیرِ خزانہ کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے کی کارروائی روک دی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت اسلام آباد نے نیب ریفرنس کیس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

وزیر خزانہ آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 8 روز قبل پیش ہوئے جہاں اسحاق ڈار نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخوست دائر کی تھی۔

Related Posts