عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی
عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کردی

عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار ن لیگ رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 روز تک توسیع کردی ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت جج جواد الحسن تعطیل پر تھے جس کے باعث ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سنے۔

جیل حکام خواجہ برادران کو لے کر احتساب عدالت جج کے روبرو پیش ہوئے جبکہ اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے اور سڑکوں پر عام ٹریفک کی روانی روکنے کے لیے کنٹینرز کا استعمال عمل میں لایا گیا۔

وکیلِ صفائی اور استغاثہ کے دلائل سننے کے بعد معزز جج نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 9 دسمبر تک پیش ہونے کی ہدایت کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں احتساب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 روز  کی توسیع کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کو پروڈکشن آرڈز پر اسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت جج جواد الحسن نے 21 نومبر کو پیراگون اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد خواجہ برادران کو احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔دوران سماعت ڈی آئی جی آپریشن اشفاق احمد نے کورٹ روم میں بدمزگی ہونے پر پولیس کی جانب سے جواب جمع کرایا۔

مزید پڑھیں: خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8روز کی توسیع

Related Posts