طلبہ تنظیموں پر پابندی غیر جمہوری طرزِ عمل ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طلبہ تنظیموں پر قدغن غیر جمہوری طرزِ سیاست ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری
طلبہ تنظیموں پر قدغن غیر جمہوری طرزِ سیاست ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں طلبہ یونینز کی بحالی کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہوں جبکہ طلبہ تنظیموں پر قدغن ایک غیر جمہوری طرزِ سیاست ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ہر ہمیشہ یہ یقین دہانی حاصل کرسکتے ہیں کہ طلبہ تنظیموں میں کسی بھی طرح تشدد کا عنصر پیدا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: فروغ نسیم نے وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ درست اور مناسب انداز میں طلبہ یونینز کے کام کرنے کے لیے قواعد و ضوابط اور قوانین بھی متعارف کروائے جاسکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے طلبہ یونینز کو کالعدم قرار دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ سطح کی سیاست مستقبل کے سیاسی منظر نامے کو محدود کرنے کا باعث بنتی ہے۔ 

یادر ہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر  فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی میڈیا کے ایک کالم کا لنک شیئر کیا جس کا عنوان ہے : ورلڈ بینک ثالثین نے پاکستان کو کس طرح لوٹا؟

انہوں نے گزشتہ روز جس کالم کا لنک شیئر کیا ، اس کے مصنف جیفری ڈی سیچس نے پروجیکٹ سنڈیکیٹ نامی جریدے میں شائع کالم میں ورلڈ بینک پر پاکستان کے ساتھ لوٹ مار کا الزام عائد کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ بینک نے پاکستان کو کس طرح لوٹا؟ کالم پر فواد چوہدری کا ردِ عمل

Related Posts