کورونا وائرس سے امریکا دُنیا کے ہر ملک سے زیادہ متاثر، اموات 85 ہزار سے تجاوز کرگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے امریکا دُنیا کے ہر ملک سے زیادہ متاثر، اموات 85 ہزار سے تجاوز کرگئیں
کورونا وائرس سے امریکا دُنیا کے ہر ملک سے زیادہ متاثر، اموات 85 ہزار سے تجاوز کرگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاستہائے متحدہ امریکا میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے ، ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ تازہ ترین لسٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کےمتاثرین اور اموات دنیا کے ہر ملک سے زیادہ ہیں جہاں 85 ہزار سے زائد لوگ وائرس کے باعث لقمۂ اجل بن گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کی ویب سائٹ ورلڈ انڈیکس نے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے دنیا کے چوٹی کے ممالک کی فہرست جاری کی جس میں امریکا نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔

ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق امریکا کے بعد برطانیہ دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جہاں کورونا وائرس کے باعث 33 ہزار 186 افراد لقمۂ اجل بن گئے جبکہ امریکا میں مجموعی طور پر 85 ہزار 197 افراد ہلاک ہوئے۔

فہرست کےمطابق امریکا اور برطانیہ کے بعد اٹلی میں وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ اٹلی میں 31 ہزار 106 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ وائرس کے باعث ہلاکتوں میں اسپین، فرانس اور برازیل بالترتیب چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کے باعث 27 ہزار 104، فرانس میں 27 ہزار 74، برازیل میں 13 ہزار 240، بیلجیئم میں 8 ہزار 843، جرمنی میں 7 ہزار 861، ایران میں 6 ہزار 783 جبکہ نیدرلینڈز میں 5 ہزار 562 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

https://twitter.com/theworldindex/status/1260807536745340930

Related Posts