کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی وباء دُنیا کیلئے تبدیلی کا پیغام لائی ہے۔اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی وباء دُنیا کیلئے تبدیلی کا پیغام لائی ہے۔اقوامِ متحدہ
کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی وباء دُنیا کیلئے تبدیلی کا پیغام لائی ہے۔اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیزی سے دُنیا بھر میں پھیلتی وباء انسانیت کیلئے تبدیلی کا پیغام لائی ہے اور یہی وہ وقت ہے جب ہم خود کو تبدیل کرسکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا بھر میں جنسی بنیادوں پر عدم مساوات، جنسی بنیادوں پر ظلم و تشدد اور معاشرتی گروہوں کے درمیان ایک دوسرے کو مجرم قرار دینے کی روایات پروان چڑھ رہی ہیں۔

پیغام میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث غیر محفوظ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ایچ آئی وی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ کورونا وائرس پوری دنیا کیلئے بیداری کی دعوت ہے تاکہ ہم سب اپنے معاملات نئے انداز سے سرانجام دیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: اقوامِ متحدہ نسل پرستی کے خلاف ہے۔انتونیو گوتریس

Related Posts