اقوامِ متحدہ نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انتونیو گوتریس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اقوامِ متحدہ نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انتونیو گوتریس
اقوامِ متحدہ نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انتونیو گوتریس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی ادارے اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے اعلان کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کا عالمی ادارہ امریکا سمیت دنیا بھر میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ نسل پرستی اور ہر قسم کے امتیاز کے خلاف جنگ کا قابلِ فخر ریکارڈ رکھتا ہے جبکہ مجھے اقوامِ متحدہ کے عملے پر فخر ہے۔

اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کا وہ عملہ قابلِ تعریف ہے  جو نفرت کا شکار بننے والے افراد سے یکجہتی کا اظہار اور نسل پرستی کی مذمت کر رہا ہے۔

جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ نسل پرستی کے خلاف میری پوزیشن واضح ہے جبکہ اقوامِ متحدہ کا انسانی حقوق کا چارٹر اور ہماری اقدار نسل پرستی کے خلاف ہیں اور جبکہ ہم انصاف کیلئے کام کرتے ہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہر روز دنیا بھر میں ہم نسل پرستی کے خلاف حصولِ انصاف اور انسانی وقار کیلئے کام کرتے نظر آتے ہیں جبکہ ہم ہر قسم کی نسل پرستی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں۔ 

 

 

Related Posts