آرمی چیف کا کارگل کے قومی ہیروز کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان کو خراجِ تحسین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کا کارگل کے قومی ہیروز کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان کو خراجِ تحسین
آرمی چیف کا کارگل کے قومی ہیروز کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان کو خراجِ تحسین

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کارگل کے قومی ہیروز کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان کی قوم کیلئے خدمات پر دونوں شہداء کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایس پی آر پیغام کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ شہداء نے تمام تر مشکلات کے باوجود قوم کیلئے لڑتے ہوئے اپنے خون سے تاریخ لکھ دی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کیلئے جان کی قربانی سے بڑھ کر قابلِ تعریف و تکریم کوئی بات نہیں۔ قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے کہ وہ ہر قیمت پر ملک کا دفاع کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حوالدار لالک جان اورکیپٹن کرنل شیر خان نے کارگل کے دوران وطنِ عزیز کے تحفظ کیلئے بھارتی فوج سے جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

کیپٹن کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان نے سن 1999ء میں لائن آف کنٹرول پر گلٹری سیکٹر میں شہادت پائی جبکہ قوم دونوں بہادر سپوتوں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ 

Related Posts