کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں15لاکھ18ہزارافراد متاثر، 88ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 15لاکھ18ہزارافراد متاثر، 88ہزار ہلاک
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 15لاکھ18ہزارافراد متاثر، 88ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 15 لاکھ 18ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 88ہزار 502افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 15لاکھ18ہزار719افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (88 ہزار 502) افراد ہلاک ہوئے۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 48ہزار79 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ51ہزار549افراد کو کورونا وائرس کے باعث کھانسی، نزلہ زکام اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

وائرس سے متاثرہ افراد میں سے3 لاکھ30 ہزار589 افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم  متاثرہ افراد اور اموات کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز امریکا میں رپورٹ ہوئے جہاں4 لاکھ 35 ہزار 128 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ اموات کی تعداد14ہزار795ہو گئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔وائرس کے باعث اٹلی کے 17 ہزار 669 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 422 ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4205 تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے  گزشتہ روز تک جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں مزید 208افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد60ہوگئی

Related Posts