ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد60ہوگئی، مجموعی کیسز 4205 تک جا پہنچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد60ہوگئی، مجموعی کیسز 4205 تک جا پہنچے
ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد60ہوگئی، مجموعی کیسز 4205 تک جا پہنچے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 60 ہوگئی جبکہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4205 تک پہنچ گئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 208افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

جس کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 4205 ہوگئی۔

جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 60 ہوگئی، مجموعی طور پر 467 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 2108سندھ میں 1036خیبر پختونخوا میں 527، بلوچستان میں 212اسلام آباد 83، آزاد کشمیر 28اور گلگت بلتستان میں 211 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے کورونا وباء کو روکنے اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔

Related Posts