چینی وزیر خارجہ کی کورونا وائرس سے غیر ملکیوں کی حفاظت کی یقین دہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی وزیر خارجہ کی کورونا وائرس سے غیر ملکیوں کی حفاظت کی یقین دہانی
چینی وزیر خارجہ کی کورونا وائرس سے غیر ملکیوں کی حفاظت کی یقین دہانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بہترین حکمتِ عملی اختیار کرنے اور ملک میں موجود غیر ملکی افراد کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین غیر ملکیوں کو وائرس سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بات آج دفترِ خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہی۔

دفترِ خارجہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری سے تعاون کے دوران ذمہ داری کے احساس کے ساتھ ساتھ وسیع القلبی کا مظاہرہ بھی جاری رکھیں گے۔

وانگ ژی نے کہا کہ ملک میں موجود غیر ملکیوں کا کرونا وائرس سے تحفظ ہر صورت میں یقینی بنائیں گے۔ چین کسی بھی غیر ملکی شہری کی زندگی کی حفاظت کو اپنا اوّلین فرض سمجھتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  لاہور میں  کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے  اورنج ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے چینی اہلکاروں کے مرض میں مبتلا ہونے یا نہ ہونے کا جائزہ لینے کیلئے ٹیسٹ شروع ہو گئے ہیں۔

وائرس پاکستان میں پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر چینی باشندوں کی لاہور کے ائیر پورٹس سمیت اورنج ٹرین منصوبے میں موجود اہلکاروں کی اسکریننگ بھی شروع کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ٹیسٹ شروع

Related Posts