پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی وزیر اعظم کی اپیل کو سندھ حکومت نے مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Public transport to resume in Sindh from today

کراچی:پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کی وزیر اعظم کی اپیل کو سندھ حکومت نے مسترد کردیاہے۔کورونا وائرس سے متعلق وزیرا عظم کی گفتگو پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے حکم کا احترام کرتے ہیں مگر ہم پبلک ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتے کیوں کہ روزانہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ اگر ہم نے پبلک ٹرانسپورٹ کھولی تو حالات مزید خراب ہونے کا قوی امکان ہے، اس لئے ہم پبلک ٹرانسپورٹ کو نہیں کھول سکتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں آج خود اعتراف کیا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجہ سے لوگ ایس او پی پر عمل نہیں کررہے اور حقیقت بھی ہے۔

اویس شاہ نے کہا کہ تاجروں سے بار بار اپیل کی کے ایس او پی پر عمل کروائیں،اس کا نتیجہ بھی سب نے دیکھ لیا۔ایس او پی طے ہونے کہ بعدجب فیکٹری مالکان کو اجازت دی تو انہوں نے بھی ان پر عمل نہیں کیا۔جس کے بعد کیسز میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ نہیں کھول سکتے۔ وزیراعظم صاحب سے اپیل ہے کہ آئیں مل کر کام کریں اس وقت صوبوں کو آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ حالات کی بہتری پر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:حکومت پنجاب کا پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز کھولنے کا فیصلہ

Related Posts