پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 54 ہزار440 ، اموات 1133 ہوگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus cases in Pakistan exceed 54,440

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان میں 2164 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 54 ہزار 440ہوگئی ہے جبکہ موذی وباء نے 1133 افراد کی جان لے لی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2164 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے 36ہزار270 افراد زیر علاج جبکہ 17ہزار198 افراد وباء کو شکست دیکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث 1133 اموات ہوچکی ہیں۔

سندھ اب تک کورونا وائرس کے 21 ہزار 645 متاثرین کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

پنجاب میں 19 ہزار 557 افراد اس موذی وباء کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 7ہزار685 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

بلوچستان میں 3ہزار306، اسلام آباد میں 1592، گلگت بلتستان میں 619 اور آزاد کشمیر میں 197 افراد کورونا وائرس میں  مبتلا ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں فضائی حادثات کی وجوہات کیا ہیں؟

ملک کے مختلف شہروں میں 17 ہزار 198 لوگ کورونا کی وباء سے چھٹکارہ پاچکےہیں۔

Related Posts