اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کا زور کم نہ ہوسکا، موذی وباء نے 1560 شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پہلے سے متاثرہ 52 افراد زندگیوں سے محروم ہوگئے۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 836 لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1560 کے نتائج مثبت آئے جبکہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 19ریکارڈ کی گئی دوسری جانب کورونا نے پہلے سے متاثرہ 52افراد کی جان لے لی جبکہ 3948افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔گزشتہ روز کورونا سے 41 افراد جاں بحق جبکہ 14سو متاثر ہوئے تھے۔
Statistics 29 Sep 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 48,836
Positive Cases: 1560
Positivity %: 3.19%
Deaths : 52
Patients on Critical Care: 3948— NCOC (@OfficialNcoc) September 29, 2021
واضح رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک میں 12 سال اوراس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں:ملک میں 12 سال و زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنیکا فیصلہ