آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم ٹینس میں کورونا سے متاثرہ کھلاڑی بھی کھیلنے کے اہل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم ٹینس میں کورونا سے متاثرہ کھلاڑی بھی کھیلنے کے اہل
آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم ٹینس میں کورونا سے متاثرہ کھلاڑی بھی کھیلنے کے اہل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کینبرا: آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم ٹینس میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کھلاڑی بھی کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

ٹینس آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کریگ ٹائلی کے مطابق کھلاڑیوں کو کورونا مثبت ہونے کے بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں، کھلاڑی اگر بہتر محسوس کرتے ہیں تو وہ ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں اور 1200اسٹاف کو واضح کر دیا ہے کہ اگر طبیعت خراب ہے تو گھر رہیں، اس وقت ہمارے لیے صورتحال معمول کے مطابق ہے، یہ کھلاڑیوں پر منحصر ہے کہ وہ کورونا مثبت کے بارے میں بتائیں۔

کریگ ٹائلی کا کہنا ہے کہ کورونا 19کی ٹیسٹنگ آسٹریلین اوپن کے دوران لازمی نہیں، جن افراد کی طبیعت خراب ہو گی انہیں گھر میں رہنے کے لیے کہا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ون ڈے سیریزکا پہلا میچ، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

واضح رہے کہ آسٹریلین اوپن گرینڈ سلم 16جنوری کو شروع ہو گا۔نواک جوکووچ کو گزشتہ آسٹریلین اوپن میں ویکسینیشن نہ لگوانے پر حصہ نہیں لینے دیا گیا تھا،ان کو آسٹریلیا سے ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔

Related Posts