لاہور میں تحریکِ انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن، فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں تحریکِ انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن، فائرنگ سے کانسٹیبل شہید
لاہور میں تحریکِ انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن، فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران پولیس کانسٹیبل نے جامِ شہادت نوش کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا۔ کانسٹیبل کمال احمد سینے میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانے والا شخص گرفتار

پولیس کانسٹیبل کمال احمد کو لاہور جنرل ہسپتال علاج کی غرض سے منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کانسٹیبل کمال احمد ماڈل ٹاؤن تھانے میں تعینات تھے۔

اس حوالے سے پنجاب پولیس کا مؤقف یہ ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے بلاک سی میں آپریشن تحریکِ انصاف رہنما ساجد کے گھر پر ہوا۔ اس دوران چھت سے فائرنگ ہوئی۔واقعے کے ذمہ دار ملزم کو گرفتار کریں گے۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب اور سندھ میں تحریکِ انصاف رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور گرفتاریاں کی گئیں، پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی سیف الرحمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

Related Posts