کمشنر سیسی احمد علی قریشی کا سوشل سیکورٹی کلثوم بائی ولیکا اسپتال کا اچانک دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کمشنر سیسی احمد علی قریشی کا سوشل سیکورٹی کلثوم بائی ولیکا اسپتال کا اچانک دورہ
کمشنر سیسی احمد علی قریشی کا سوشل سیکورٹی کلثوم بائی ولیکا اسپتال کا اچانک دورہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن احمد علی قریشی نے میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹرشاہ محمدنوناری اور ڈائریکٹرنجینئرنگ کے ہمراہ کلثوم بائی ولیکا سوشل سیکورٹی سائٹ اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

کمشنر سیسی نے اسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیااور کہا کہ اچھی صحت کے لئے صفائی انتہائی لازمی جزو ہے، لہٰذا اسے ترجیحی بنیادوں پر صحت کے اصولو ں کے مطابق بہتر بنایا جائے۔ کمشنر سیسی نے اسپتال کے اسٹاف اور پیرامیڈیکس کی حاضری چیک کی اور وقت کی پابندی یقینی بنانے پر زور دیا۔

اس موقع پر میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ولیکا اسپتال ڈاکٹراعظم سلہری نے کمشنر سیسی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ولیکا ہسپتال سیسی کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جو سیسی کے رجسٹرڈ محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔

کمشنر سیسی اسپتال کے شعبہ حادثات‘ شعبہ ناک‘کان‘حلق‘ سرجیکل آپریشن تھیٹر‘ سرجیکل آئی سی یو‘شعبہ امراض قلب‘ بلڈ بینک‘ لیبارٹری‘ ایکسرے ڈپارٹمنٹ اور سینٹرل میڈیکل اسٹور بھی گئے اور محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو فراہم کی جانے والی ادویہ اور دیگر سہولتوں کاجائزہ لیا۔ کمشنر سیسی نے کہاکہ محنت کشوں اور بہترین طبی سہولتوں اور معیاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس پر کسی قسم کو سمجھوتہ نہ کیاجائے۔

مزید پڑھیں:کھانے سے پیدا ہونے والی الرجی کی وجہ غذائی اجزاء ہوتے ہیں۔طبی ماہرین

انہوں نے موقع پرموجود محنت کش مریضوں اور ان کے لواحقین سے ان کے مسائل بھی معلوم کیے۔ اس موقع پر کمشنر سیسی نے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ اور ڈائریکٹرنجینئرنگ کو ہدایت کی کہ اسپتال میں جاری مینٹیننس کاکام جلد از جلد مکمل کیاجائے تاکہ محنت کشوں اور اُن کے لواحقین کو علاج معالجے کی بہتر سہولتیں میسر آسکیں۔

Related Posts