لسبیلہ، کراچی سے جانے والی مسافر بس اور کرین کا تصادم، 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لسبیلہ، کراچی سے جانے والی مسافر بس اور کرین کا تصادم، 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی
لسبیلہ، کراچی سے جانے والی مسافر بس اور کرین کا تصادم، 5افراد جاں بحق، متعدد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لسبیلہ: کراچی سے جانے والی مسافر بس اور کرین کے مابین تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ قومی شاہراہ پر وندر ناکہ کھاڑی کے قریب پیش آیا جہاں مسافروں کو لے کر جانے والی کوسٹر بس اور کرین کا تصادم ہوا۔

ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقعے پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مسافروں کو کراچی کے علاقے ملیر سے لے کر جانے والی بس اوتھل کی طرف جا رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سندھ میں نیشنل ہائی وے پر بس اور وین کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

آج سے 2 ماہ قبل یہ افسوسناک واقعہ خیرپور کے قریب اولڈ نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جہاں بس اور وین کی ٹکر کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: خیرپور، نیشنل ہائی وے پر بس اور وین کا تصادم، 12 افراد جاں بحق ہو گئے

قبل ازیں راولپنڈی میں گاڑی اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں 1 خاتون اور 2 بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

 گوجر خان جی ٹی روڈ پر2 ماہ قبل 17 اپریل کو پیش آنے والے حادثے میں تیز رفتار گاڑی اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: گاڑی اور کار کا تصادم، 1خاتون اور2بچیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

Related Posts