سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ
سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک تنصیبات کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں چیف آف لاجسٹک اسٹاف اور کوارٹر ماسٹر جنرل نے سپہ سالار کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ کو انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے اعلیٰ معیار کی سہولیات، خدمات دینے کے عزم اور مختلف اقسام کے اسلحہ کی مقامی طور پر تیاری کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مینٹی نینس پروگرام کی بھی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: مسئلۂ کشمیر کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنے کا وقت آگیا۔آرمی چیف

Related Posts