وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کا 14 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کا 14 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کریں گے
وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کا 14 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ سندھ کا بجٹ آج پیش کریں گے جس کا حجم 14 کھرب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے سندھ کا آئندہ مالی سال 22-2021ء کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 14 کھرب سے زائد حجم کا صوبائی بجٹ آج پیش کریں گے۔ بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ اسکول ایجوکیشن کیلئے بجٹ میں 215 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

دوسری جانب کراچی کیلئے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں اعلان کردہ متعدد منصوبے تاحال شروع نہ ہوسکے۔ براؤن لائن، اورنج لائن، ریڈ لائن اور بلو لائن کے منصوبے سندھ حکومت کے اعلانات تک محدود ہیں۔

یلو لائن منصوبے پر کام شروع کیا گیا تاہم سال بھر میں پراجیکٹ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔ کچرا اٹھانے کیلئے نجی کمپنیوں کو متعارف کرانے کے منصوبے بھی تاحال التواء کا شکار ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پنجاب حکومت نے مالی سال 22-2021 کے لیے بجٹ پیش کردیا، تاہم اس دوران پنجاب اسمبلی میں شدید بد نظمی دیکھی گئی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر پرویز الہیٰ کی سربراہی میں نئی عمارت میں منعقد کیا گیا، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے مالی سال 22-2021 کا بجٹ گزشتہ روز پیش کیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے مالی سال 22-2021 کے لیے بجٹ پیش کردیا

Related Posts