سول اسپتال انتظامیہ کی ناقص سیکورٹی، آرتھوپیڈک سرجن کی کارچوری ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سول اسپتال انتظامیہ کی ناقص سیکورٹی، آرتھوپیڈک سرجن کی کارچوری ہوگئی
سول اسپتال انتظامیہ کی ناقص سیکورٹی، آرتھوپیڈک سرجن کی کارچوری ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سول اسپتال کراچی میں سیکورٹی کی ناقص صورتحال کے باعث آرتھوپیڈک سرجن کی کار اسپتال کے اندر سے چوری ہوگئی،سیکورٹی کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سیکورٹی صورتحال انتہائی تشویشناک حد تک خراب ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسپتال کے اندر کئی بار خواتیں ڈاکٹرز سے لوٹ مار کی جا چکی ہے،فیمیل ڈاکٹرز کے روم سے قیمتی اشیاء اور موبائل چوری ہونا معمول کی بات ہے۔

سیکورٹی کی انتہائی ناقص صورتحال کے باعث کوئی بھی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سول اسپتال کراچی نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کا عندیہ دیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سول اسپتال کراچی نے ہیلتھ منسٹر، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، چیئرمین نیب، اینٹی کرپشن اوردیگر احکام بالا مطالبہ کیا ہے کہ اس کی انکوائری کرائی جائے،واردات میں ملوث افراد کو سامنے لایا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نااہل سیکورٹی کمپنی سے کیے گئے معاہدے کو سامنے لایا جائے،سیکورٹی کے نام کروڑوں کے کرپشن کی تحقیقات کی جائیں،فوری طور پر نااہل اے ایم ایس سیکورٹی کو برطرف کیا جائے اور ڈاکٹر کی گاڑی بازیاب کروائی جائے، ورنہ ہم اپنا احتجاج کا دائرہ کار بڑھائیں گے۔اور اس کی ذمہ دار اسپتال انتظامیہ ہوگی۔

Related Posts