گوگل کروم کے صارفین اب ایک بٹن سے میڈیا کنٹرول کرسکیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیویارک : ویب برائوزنگ کے دوران اکثر افراد بہت آسانی سے بھول جاتے ہیں کہ کس ٹیب میں ویڈیو یا گانے چل رہے ہیں۔

اگر متعدد ٹیبز اوپن کررکھی ہیں تو ویڈیو یا آڈیو کو فوری روکنا مشکل ہوجاتا ہے مگر اب گوگل کروم میں اس مسئلے کو حل کردیا گیا ہے اور کروم میں ایک اپ ڈیٹ کے ذریعے یا بٹن متعارف کرایاجارہا ہے جو برائوزر میں چلنے والی میڈیا فائلز کو پلے یا روکنا ممکن بنائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس بٹن کو کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے ٹیبز میں فائلز موجود ہیں اور وہاں سے ان کو پلے، پوز اور اسکیپ کے بٹنز پر کلک کیا جاسکتا ہے۔یوٹیوب ویڈیوز کی تو پریویو تصویر بھی نظر آئے گی جس سے ان کو پاز یا پلے کرنا آسان ہوگا۔

مزید پڑھیں:ڈارک ویب: فیس بک کے کروڑوں صارفین کی تصویریں، ای میلز اور فون نمبر برائے فروخت

اگر صارفین کسی آڈیو یا ویڈیو کو کنٹرول نہیں کرنا چاہتے تو باکس کے اوپری دائیں جانب ایکس بٹن پر کلک کردیں، وہ اس وقت تک کے لیے غائب ہوجائے گی جب تک اس ٹیب کو دوبارہ ری لوڈ نہیں کرتے۔ اب اسے کروم ورژن 79 کا باقاعدہ حصہ بنادیا گیا ہے ۔

Related Posts