اسلام آباد: پاکستان کے ہمسایہ ملک چین کے سفارتی عملے نے آنجہانی گلوکارہ نازیہ حسن کا گیت دوستی گا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔
ویڈیو کے ڈسکرپشن باکس میں کہا گیا کہ ہم نے پاکستان کا گانا دوستی اردو زبان میں گایا ہے۔ پاک چین دوستی زندہ باد۔ یہ ری میک نوجوان سفارت کاروں کیلئے عالمی ترقیاتی اقدام کے متعلق بیداری کا منفرد طریقہ کہا جاسکتا ہے۔
بھارتی فلم کمپنی کا رنویر سنگھ کو مزید کام نہ دینے کا فیصلہ
یو ٹیوب چینل پر نوجوانوں کیلئے دوستی کا ری میک پیش کیا گیا جبکہ گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے ترجیحی شعبہ جات کی وضاحت بھی کی گئی ہے۔ چین میں پاک چین اقتصادی راہداری کے متعلق غیر رسمی گفتگو بھی کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ نازیہ حسن ملک کی پہلی مشہور پاپ سنگر تھیں جنہوں نے 80ء کی دہائی میں بالی ووڈ فلم قربانی کے ہٹ گانے آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے سے شہرت حاصل کی۔ ڈسکو دیوانے اور بوم بوم سمیت اور بھی مشہور گیت گائے۔
نازیہ حسن نے سماجی رہنما کے طور پر بچوں کی فلاح و بہبود اور خواتین کے حقوق جیسے حساس موضوعات پر کام کیا۔ 2000ء میں نازیہ حسن 35سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں، تاہم ان کے گیت آج بھی مقبول ہیں۔