کرونا وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خدشہ: چینی ائیر لائن کی سروس معطل کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خدشہ: چینی ائیر لائن کی سروس معطل کردی گئی
کورونا وائرس پاکستان منتقل ہونے کا خدشہ: چینی ائیر لائن کی سروس معطل کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: چین سے تعلق رکھنےو الی ائیر لائن کی  پروازیں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث معطل کردی گئی ہیں جبکہ یہ وائرس چین کے ساتھ ساتھ تھائی لینڈ، کوریا، جاپان اور امریکا تک پہنچ گیا ہے۔

چینی سدرن ائیر لائن کی پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ لاہور میں ہونے والے کرونا  وائرس روک تھام اجلاس کے دوران ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ائیر پورٹ نے کی۔

ائیر پورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر چوہدری نذیر کی زیر صدارت اجلاس میں میو ہسپتال کے ڈاکٹر کو فوکل پرسن نامزد کرنے کے ساتھ ساتھ طے پایا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ ائیرپورٹ پر قائم کاؤنٹرز میں میڈیکل اسٹاف کام جاری رکھے گا۔ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی  تھرمل گن اور اسکینرز سے تمام مسافروں کا چیک اپ جاری رکھا جائے گا۔

فیصلہ کیا گیا کہ چین کی سدرن ائیر لائن پروازیں 30 جنوری تک معطل رہیں گی جبکہ دیگر ممالک کے جو مسافر چین میں رک کر پاکستان آئیں، ان کا بھی ائیر پورٹ پر معائنہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  کرونا وائرس نے چین میں ڈیرے ڈال دئیے جبکہ وائرس پاکستان منتقل ہونے کے خدشے  کے پیش نظر ائیرپورٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ چین سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی پاکستان آمد پر چیکنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس منتقلی کا خدشہ: ائیر پورٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی

Related Posts