چین نے نئی افغان پالیسی جاری کردی، طالبان حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چین نے افغانستان کے مسئلے پر اپنا 11 نکاتی موقف اعلامیے کی صورت میں جاری کردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ 11 نکاتی اعلامیہ جس کا عنوان “افغان مسئلے پر چین کا موقف” ہے، میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی حیثیت مختلف ممالک کے درمیان جیو پولیٹیکل کھیل کے بجائے تعاون کے ایک پلیٹ فارم کی ہونی چاہیے اور چین ان تمام منصوبوں اور اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو افغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے سازگار ہوں۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ چین افغانستان کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا، افغان عوام کے آزادانہ انتخاب کا اور افغانستان کے مذہبی عقائد اور قومی رسم و رواج کا احترام کرتا ہے۔ چین کبھی بھی افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا اور نہ ہی کبھی خود غرضی اور نہ ہی افغانستان پر اپنے اثر و رسوخ کی کوشش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

12 سال بعد دورہ، شامی وزیر خارجہ کا سعودی عرب میں پر تپاک استقبال

مزید یہ کہ چین افغانستان میں اعتدال پسند اور دانشمندانہ طرز حکومت کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ افغانستان ایک جامع سیاسی ڈھانچہ تشکیل دے گا اور اعتدال پسند اور دوراندیشی پر مبنی ملکی اور خارجہ پالیسیاں اپنائے گا۔ علاوہ ازیں افغان عبوری حکومت خواتین، بچوں، اقلیت اور نسلی گروپوں سمیت تمام شہریوں کے بنیادی حقوق اور مفادات کا تحفظ کرے گی۔

موقف میں یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان کو خود مختار اور پائیدار ترقی میں مدد کے لیے چین افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گا، امداد کے وعدوں کو پورا کرے گا، اقتصادی، تجارت اور سرمایہ کاری میں مسلسل پیش رفت کو فروغ دے گا اور طبی دیکھ بھال، غربت کے خاتمے، زراعت، اور قدرتی آفات کی روک تھام اور دیگر مسائل کی کمی میں تعاون کرے گا۔

مزید برآں چین بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں افغانستان کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے اور علاقائی اقتصادی تعاون اور رابطے میں افغانستان کے انضمام کی حمایت کرتا ہے جو اسے “land-locked” سے ” land-linked” میں بدل دے گا۔

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے اعلامیے میں کہا گیا کہ چین کو امید ہے کہ افغانستان تمام دہشت گرد قوتوں بشمول ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے خلاف بڑے عزم کے ساتھ موثر اقدامات کرے گا اور شہریوں، اداروں اور چین اور دیگر ممالک کے منصوبوں کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

چین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ اور کثیرالجہتی دونوں سطحوں پر انسداد دہشت گردی سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنائے اور افغانستان کو اس حوالے سے انتہائی ضروری سامان، آلات اور تکنیکی مدد فراہم کرے۔ چین نے عالمی برادری سے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف افغانستان کی لڑائی کی حمایت کرنے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے راستے بند کرنے، دہشت گردوں کی بھرتی اور سرحد پار نقل و حرکت کو روکنے کے لیے اس کے فعال اقدامات کا بھی مطالبہ کیا۔

چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ افغانستان کے ساتھ اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کو پورا کرے کیونکہ اسی نے ہی افغان مسئلہ پیدا کیا اور یہ سب سے بڑا بیرونی عنصر ہے جو افغانستان میں انسانی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

چین نے نشاندہی کی کہ افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ممالک کو افغانستان اور اس کے پڑوس ممالک میں فوجی تنصیبات کو دوبارہ تعینات کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ چین نے افغانستان کے انسانی اور پناہ گزینوں کے مسائل کے حل میں سہولت فراہم کرنے اور منشیات کے خلاف افغانستان کی جنگ کی حمایت کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔

Related Posts