سندھ میں کورونا سے مزید 15 افراد انتقال کر گئے، مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے وائرس سے متاثرہ مویشیوں کی ویکسینیشن کا حکم جاری کردیا
وزیراعلیٰ سندھ نے وائرس سے متاثرہ مویشیوں کی ویکسینیشن کا حکم جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد کورونا سے انتقال کر گئے ہیں۔ اسی دوران 15 ہزار 728 نموموں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 703 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 192 ہوچکی ہے۔ آج مزید 6 ہزار 634 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 27 ہو گئی ہے۔  

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 57 لاکھ 80 ہزار 943 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 4 لاکھ 46 ہزار 233 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 39 ہزار 14 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 38 ہزار 305 گھروں میں، 35 آئسولیشن سینٹرز میں اور 674 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 599 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 49 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 703 نئے کیسز میں سے 323 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 118، ضلع جنوبی 102، ضلع وسطی 53، کورنگی 24، ملیر 18 اور ضلع غربی سے 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 132، سانگھڑ 32، خیرپور 26، تھرپار کر 19، جامشورو اور ٹنڈو محمد خان 17-17، شکارپور اور سکھر 16- 16، شہید بے نظیر آباد 15، بدین اور دادو 14- 14، گھوٹکی اور لاڑکانہ 12- 12، جیکب آباد 7، کشمور اور میرپور خاص 6 – 6، قمبر، ٹھٹھہ اور نوشہرو فیروز سے 1-1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بین القوامی تن سازی کے مقابلے،پاکستانی کھلاڑی حصہ لینے کے لیے پُرجوش

Related Posts