بین القوامی تن سازی کے مقابلے،پاکستانی کھلاڑی حصہ لینے کے لیے پُرجوش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بین القوامی تن سازی کے مقابلے،پاکستانی کھلاڑی حصہ لینے کے لیے پُرجوش
بین القوامی تن سازی کے مقابلے،پاکستانی کھلاڑی حصہ لینے کے لیے پُرجوش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: عالمی تن سازی کے مقابلے رواں سال نومبر اٹلی میں منعقد ہو گئے ہیں۔ بین القوامی تن سازی کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی حصہ لینے کے لیے پُرجوش ہیں۔

صدر آل پاکستان باڈی بلڈرز ایسوسی ایشن محمد اقبال کے مطابق اس ضمن میں 13 سے 14 نومبر مسٹر اولمپیا جبکہ 38ویں نیشنل باڈی بلڈنگ یونین انٹرنیشنل چمپیئن شپ 27 تا  28نومبر کو ہو گی۔

راولپنڈی باڈی بلڈرز ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر اور تن سازی کے نوجوان کھلاڑی شیخ صدیق راولپنڈی شہر سے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اٹلی جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ صدیق نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں پہلے بھی ہمارے باڈی بلڈر ٹیلنٹ کے جوہر دکھا چکے ہیں اور میڈل جیتے ہیں اس دفعہ بھی ملک بھر میں تن سازی کے کھلاڑی نہایت پرجوش و پرعزم ہیں اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا قوی ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نور مقدم قتل کیس، عدالت نے مالی اور خانساماں کی درخواست ضمانت مسترد کردی

Related Posts