کراچی، کے ڈی اے مارکیٹ میں دستیاب مزیدار چنے کا پلاؤ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع کے ڈی اے مارکیٹ میں دستیاب مزیدار چنے کا پلاؤ ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے اور گزشتہ 12سال سے یہاں کے لوگ چنے کا پلاؤ کھانے کیلئے کے ڈی اے مارکیٹ کا رخ کر رہے ہیں جو کسی دکان یا ٹھیلے کی بجائے موٹر سائیکل پر فروخت کیا جاتا ہے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماموں پلاؤ کے نام سے مزیدار چنے کا پلاؤ فروخت کرنے والے (جنید) نے کہا کہ ہمارے پاس کسی دکان یا اسٹال کا انتظام نہیں تھا، اس لیے اللہ کا نام لے کر بائیک پر ہی چنے کا پلاؤ بیچنا شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گرمی میں فرحت بخشنے والا فالسہ جوس

چنے کا پلاؤ کھانے کیلئے عوام جوق در جوق کے ڈی اے مارکیٹ میں بائیک پر قائم ماموں پلاؤ کا رخ کرتے ہیں۔ ایک شہری نے بتایا کہ میں گزشتہ چھ سات سال سے کھا رہا ہوں۔ یہ تازہ اور مزیدار ہوتا ہے، اسی وجہ سے ہم یہاں کا رخ کر لیتے ہیں۔

شہری نے کہا کہ اس وقت ماموں پلاؤ پر رش کم ہے۔ یہاں اس سے زیادہ لوگ جمع ہوتے ہیں۔ جنید چنے کا پلاؤ فروخت کرنے کیلئے کافی عرصے سے محنت کر رہے ہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے بہت محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماموں پلاؤ کا کام صبح 11بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہتا ہے۔ جنید کا کہنا تھا کہ ہم پلاؤ کی تیاری کیلئے چاول، مصالحے اور تیل بہت اچھا استعمال کرتے ہیں۔ ہماری سامنے گلی میں دکان بھی ہے۔ ایک پلیٹ کی قیمت 50 سے لیکر 100روپے تک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں جاری مہنگائی کی وجہ سے پلیٹ 30 روپے میں فروخت کرنا بند کردیا ہے۔ ہماری دکان میثم پلازہ کے نیچے ہے۔ ہماری پلاؤ کھانے کے دیگر شائقین سے بھی یہ درخواست ہے کہ ہمارے پاس آ کر چنے کا پلاؤ ضرور کھائیں۔ 

Related Posts