جامعہ کراچی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش پر خصوصی تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہید بے نظیر بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر سوشل سائنسز جامعہ کراچی کے تحت بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، تقریب میں مختلف شعبہ جات کی چیئر پرسنز اور طالبات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈین سوشل سائنسز و ڈائریکٹر بے نظیر بھٹو چئیر پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس نے کہا کہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے افکار اور قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بے نظیر بھٹو چئیر کو فوری فعال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد اور ملک کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو اجاگر کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کا 69واں یومِ پیدائش

ڈاکٹر نصرت ادریس نے کہا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بے نظیر بھٹو چئیر کو صحیح طرح سے فعال نہیں کیا جا سکا ہے۔ جب سے مجھے ذمہ داری دی گئی ہے میں محدود وسائل کے باوجود چئیر کو فعال کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس چئیر کے ذریعے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد، بحالی جمہوریت اور ملکی ترقی کے لئے اقدامات کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔

Related Posts