بلدیہ وسطی میں غیرقانونی اشتہاری میٹریل کیخلاف مہم کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

advertising in karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد علی زیدی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عمل کرنے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت غیر قانونی اشتہاری میٹریل کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کردیا ہے۔

اس سلسلے میں شعبہ اشتہارات کے عملے کی جانب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے پر میونسپل کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سینی ٹیشن ڈیپارٹ کو اسٹیمر اور دیگر اشتہاری بورڈ ہٹانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔

میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی نے نئی حکمت عملی کے تحت گریڈ 17کے افسر اختر رضا کو تمام عمل کی نگرانی کے احکامات دئیے ہیں اورڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن اور ایم وی آئی کو بھی ہدایت دی کہ وہ فوری طور پر بلدیہ و سطی سے تمام اسٹیمر، بینر اور اشتہاری بورڈ کو ہٹانے کا عمل جاری رکھیں اور ضرورت پڑنے پر مشینری کو استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پانی کے حصول کیلئے فسادات کاخدشہ ہے، حنید لاکھانی

میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد علی زیدی نے اس عزم کو دہرایا ہے کہ وہ شعبہ اشتہارات میں موجود خرابی کو درست کرنے، عوام کے جان ومال کے تحفظ اور عدالت عظمیٰ کے احکامات پر عمل درآمد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کے افسران وملازمین کو بھی سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ غیر قانونی عمل کی سرپرستی فوری بند کریں بصورت دیگر ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے ساتھ ساتھ توہین عدالت کے قانون کے تحت بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts