ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی عکسبندی کے دوران لی گئی تصاویر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی عکسبندی کے دوران لی گئی تصاویر
ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی عکسبندی کے دوران لی گئی تصاویر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوشل میڈیا پر ہم کہاں کے سچے تھے کی آخری قسط نشر ہونے کے 2 روز بعد بھی اسی ٹی وی سیریل کے چرچے ہیں۔ عکسبندی کے دوران مختلف مناظر کے پس منظر (بی ٹی ایس) سے لی گئی تصاویر بھی مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں۔

محسوس ایسا ہوتا ہے کہ ٹی وی سیریل کے کمزور پلاٹ اور کہانی کے باوجود اداکاروں نے اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

معروف اداکارہ ماہرہ خان کافی عرصے بعد ٹی وی پر جلوہ گر ہوئیں۔ عثمان مختار اورکبریٰ خان بھی مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے۔ کاسٹ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

Usman Mukhtar Shares Unseen BTS pictures from the Sets of Hum Kahan Ke Sachay Thay

ڈرامہ نگار عمیرہ احمد کے لکھے گئے ٹی وی سیریل کیلئے ہدایات کے فرائض فاروق رند جبکہ پروڈکشن کے مومنہ درید نے سرانجام دئیے ہیں۔

Usman Mukhtar Shares Unseen BTS pictures from the Sets of Hum Kahan Ke Sachay Thay

اس ڈرامے کی کہانی 3 کزنز کے اردگرد گھومتی ہے جو اسود، مہرین اور مشعال ہیں اور مشعال جان کی بازی ہار جاتی ہے۔ الزام مہرین پر عائد کردیا جاتا ہے۔ 

Usman Mukhtar Shares Unseen BTS pictures from the Sets of Hum Kahan Ke Sachay Thay

بنیادی طور پر ہم کہاں کے سچے تھے کی کہانی ایسے افراد کے گرد گھومتی ہے جو بچپن میں خوف و دہشت کا شکار ہوئے ہوں یا ان کا ماضی تلخ یادوں سے منسلک ہو۔ 

Usman Mukhtar Shares Unseen BTS pictures from the Sets of Hum Kahan Ke Sachay Thay

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ تعلیم معاشرتی مسائل کو حل کرنے میں مدد دیتی ہے تاہم ٹی وی سیریل ہم کہاں کے سچے تھے کی کہانی نے اس مقولے کی نفی کی ہے۔ 

Related Posts