والد کی سرپرستی: گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کا پرفارم کرنے سے انکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

والد کی سرپرستی: گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کا پرفارم کرنے سے انکار
والد کی سرپرستی: گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کا پرفارم کرنے سے انکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاس اینجلس: معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے کہا کہ وہ دوبارہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کریں گی جب کہ ان کے والد ان کی سرپرستی سے دستبردار نہیں ہو جاتے۔ برٹنی اسپیئرز کا کہنا ہے کہ وہ 13 سال کی عمر سے ان کے قبضے میں ہیں، انہوں نے ” میرے سارے خوابوں کو مار ڈالا ہے۔”

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے برٹنی اسپیئرز کا کہنا ہے کہ ” وہ تنگ آچکی ہیں کہ کوئی ان کی ذاتی زندگی کو کنٹرول کرے اور اپنی مرضی سے چلائے، میں اپیل کرتی ہوں کہ میرا پیچھا چھوڑ دیا جائے۔ “

گلوکارہ نے لکھا ہے کہ ” میں کیا پہنتی ہوں ، کیا کہتی ہوں ، کیا سوچتی ہوں میرے والد کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے ، اس لیے میں پرفارم بھی نہیں کروں گی۔ ” میں ویگاس کے اسٹیج پر پرفارم کرنے کی بجائے گھر سے ویڈیو بنا کر زیادہ سے زیادہ شیئر کرتی رہوں گے۔ نہ میں بھاری میک کروں گی اور نہ اپنے گائے ہوئے گانوں کی ری مکس تیار کروں گی۔

2008 میں عدالت نے پاپ اسٹار کے والد جیمی اسپیئرز کو برٹنی اسپیئرز 6 کروڑ ڈالرز کے اثاثوں کا نگراں مقرر کیا تھا۔

39 سالہ برٹنی اسپیئرز ذہنی مسائل کا شکار ہیں، اپنی ذہنی ہی کی وجہ سے 2018 میں وہ لاس ویگاس میں منعقدہ کنسرٹ میں پرفارم نہیں کرپائی تھیں۔

تاہم اب پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے والد کی اونرشپ ختم کرنے کے لئے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ عدالت اگلی سماعت 29 ستمبر کو کری گی، اور دونوں اطراف کے دلائل سن کر فیصلہ کرےگی۔

یہ بھی پڑھیں: روس کی امریکا کو افغانستان میں کارروائیوں کے لیے فوجی اڈے دینےکی پیش کش

Related Posts