روس کی امریکا کو افغانستان میں کارروائیوں کے لیے فوجی اڈے دینےکی پیش کش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس کی امریکا کو افغانستان میں کارروائیوں کے لیے فوجی اڈے دینےکی پیش کش
روس کی امریکا کو افغانستان میں کارروائیوں کے لیے فوجی اڈے دینےکی پیش کش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماسکو: روسی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکی صدر جوبائیڈن کو افغانستان میں کارروائیوں کے لیے  وسطی ایشیاء میں موجود روسی فوجی اڈے استعمال کرنے کی پیش کش کی ہے۔

روسی اخبار کومرسنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش کش جنیوا سربراہ اجلاس کے دوران پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب جوبائیڈن کی تھی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں افغانستان سے متعلق فوجی اور سیاسی تعاون مربوط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

روسی اخبار کے مطابق صدر پوتین نے کہا کہ امریکا روسی اڈوں کے ذریعے اپنے ڈرون کی مدد سے افغانستان کی صورت حال پر نظر رکھ سکتا ہے۔ امریکا چاہے تو افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے تاجکستان اور کرغیزستان میں روسی فوجی اڈوں کو استعمال کر سکتا ہے۔

ایک باخبر ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ امریکیوں نے روسی پیش کش پر تاحال کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر واشنگٹن دوسرے کاموں کے حصول کا ارادہ نہ رکھتا ہوتا تو ایسی تجویز کو لامحالہ قبول کر لیتا۔

اخبار نے لکھا ہے کہ افغانستان کے لیے امریکی خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے اس موضوع پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تاہم اس پیش کش کی کریملن سے بھی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ: مناسک حج کی ادائیگی کا آغاز ہوگیا

Related Posts