سائنسدانوں نے دماغی آئن چینل کومتاثرکرنے والی دواذہنی دباؤکے علاج کیلئے اہم قراردے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائنسدانوں نے دماغی آئن چینل کومتاثرکرنے والی دواذہنی دباؤکے علاج کیلئے اہم قراردے دی
سائنسدانوں نے دماغی آئن چینل کومتاثرکرنے والی دواذہنی دباؤکے علاج کیلئے اہم قراردے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماؤنٹ سینائی میں واقع آئیکان اسکول آف میڈیسن کے محققین اور طبی سائنسدانوں نے ایک ایسی دوا کی نشاندہی کی ہے جو موجودہ علاج سے بالکل مختلف میکانزم کے تحت ذہنی دباؤ کے خلاف مؤثر ثابت ہوتی ہے۔

سائنسدانوں کے مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ ایزوگابین (جسے ریٹیگابین بھی کہا جاتا ہے) ایک ایسی دوا ہے جو دماغ کے پوٹاشیم چینلز کی قسم کے سی این کیو 2/3 کو کھول دییت ہے جو ذہنی دباؤ کے مریضوں میں افسردگی اور دباؤ کی علامات اور انہیڈونیا کے مرض میں نمایاں بہتری کا سبب بن سکتا ہے۔

انہیڈونیا سے مراد خوشی یا خوشگوار محرکات پر ردِ عمل کی کمی کا تجربہ کرنے کی کم صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ ذہنی دباؤ کی بنیادی علامت سمجھی جاتی ہے اور اس سے ذہن پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، ادویات پر ردِ عمل کم ہوتا ہے اور یہ خطرہ بڑھ جاتا ہے کہ ذہنی دباؤ کا مریض خودکشی نہ کرلے۔

سن 2011ء میں ایزوگابین کو امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے مرگی کے علاج کیلئے دوا کے طور پر اپنایا، تاہم یہ دوا ڈپریشن کے علاج کیلئے کبھی استعمال نہیں ہوئی۔ امریکی جریدہ برائے نفیسیاتی علاج میں 3 مارچ 2021ء کے روز یہ تحقیقی نتائج شائع ہوئے ہیں جو انسانی دماغ اور ذہنی دباؤ کے علاج کیلئے ایک نیا ہدف قرار دیا گیا ہے۔

اِس تحقیق پر آئیکن اسکول آف میڈیسن، ماؤنٹ سینائی کے نفسیاتی و دماغی علوم کے پروفیسر جیمز مورو کا کہنا ہے کہ مذکورہ دوا ہمارے دماغ کے ایک آئن چینل کو متاثر کرتی ہے جس سے انہیڈومیا اور ذہنی دباؤ کے مریضوں کے علاج میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ ذہن کے اِس چینل کو ہدف بنانے سے ذہنی دباؤ کے علاج کی ایک بالکل نئی جہت دریافت ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ویڈیوز شیئرنگ ایپ لائیکی کی مقبولیت میں اضافہ

Related Posts