بلی ایش نے اپنی زندگی کےاہم راز سے پردہ اٹھادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلی ایش نے اپنی زندگی کےاہم راز سے پردہ اٹھادیا
بلی ایش نے اپنی زندگی کےاہم راز سے پردہ اٹھادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی گلوکارہ بلی ایش نے اپنی زندگی کے اہم راز سے پردہ اٹھادیا۔

حال ہی میں نیٹ فلکس سیریز کے لئے ڈیوڈ لیٹرمین کے ہمراہ ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے کہا کہ وہ ٹوریٹس سنڈروم کا شکار ہیں اور اکثر لوگ اُن کی حالت کو دیکھ کر ہنستے بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ڈونٹ گو عامر بھائی’ کہ ٹرینڈ چلاؤ یا کچھ بھی، میں جارہا ہوں، عامر لیاقت

بلی ایش کا کہنا تھا کہ اگر چہ یہ بہت ہی عجیب طرح کی صورتحال ہے لیکن میرے لئے اب یہ عام بات ہے اور یہ اب میری زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔

گلوکارہ نے مزید کہا کہ اس انٹرویو کے دوران آپ کو میری بہت سی ایسی کلپس ملیں گی جو کہ بہت ہی عجیب ہونگی لیکن آپ کو وہ بہت دلچسپ لگیں گی، انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں صرف میں ہی نہیں اور بھی ایسے لوگ ہیں جن کو یہ سنڈروم ہے لیکن وہ اس کا نام نہیں لینا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا عامر لیاقت، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان سے شادی کرنے والے ہیں؟

واضح رہے کہ ٹوریٹس سنڈروم ایک ایسا سنڈروم ہے جس میں بار بار چلنے والی حرکات یا ناپسندیدہ آوازیں (ٹکس) شامل ہوتی ہیں جن پر آسانی سے قابو نہیں پایا جا سکتا، جیسے بار بار آنکھیں جھپکنا، کندھے جھکانا یا غیر معمولی آوازوں یامنظر کا دھندلا جانا۔

Related Posts