ہمارے ہزار سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فوادچوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات او ر تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے پارٹی کے 1100 کارکنان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے یاسمین راشد کی گاڑی پر پولیس دھاوے سے متعلق رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ کہہ دیں گے کہ ڈاکٹر یاسمین کے پرس سے پستول برآمد ہوا ہے‘۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ۔ پی ٹی آئی رہنما نے دوران گفتگو دعویٰ کیا کہ آج شام کو پاکستان کاسب سے بڑا اجتماع ہونے جارہا ہے۔

دوسری جانب آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آزادی مارچ میں شرکت سے قبل گرفتار کیے گئے 70 افراد کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

ہائیکورٹ میں تحریکِ انصاف کی طرف سے کارکنان کی ہراسگی کے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ معزز عدالت نے استفسار کیا کہ کارکنان کو غیر ضروری طور پر ہراساں کیوں کیا گیا؟

ڈی سی اسلام آباد نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تحریکِ انصاف کو احتجاج کی اجازت نہیں ملی، نیکٹا نے خبردار کیا ہے کہ یہ سیاسی جماعت غیر ملکی ادارے کے حملے کا نشانہ بن سکتی ہے۔ ایم آئی، آئی ایس آئی اور دیگر ایجنسیز کی رپورٹ پر اجازت نہ دینے کا فیصلہ ہوا۔

مزید پڑھیں:سیاسی طاقت کا اہم مظاہرہ، عمران خان آزادی مارچ کی قیادت کیلئے تیار

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سے بانڈ لے کر ان کو چھوڑ دیں۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریکِ انصاف کے 70 کارکنان کو بانڈ لے کر چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر کسی کے خلاف مقدمہ درج ہو تو کل تک بتا دیں۔