عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر جواب جمع نہ کرانے پر بدھ کو حمزہ شہباز اور پنجاب حکومت پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

گزشتہ کارروائی میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے 16 اپریل کو ہونے والے مقابلے کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر مختلف درخواستوں پر مذکورہ بالا افراد سے 25 مئی تک جواب طلب کیا تھا۔

آج سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل ہر حال میں ہر ایک پر لازم ہے، اسی لیے مدعا علیہ پر جرمانہ عائد کیا۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور حمزہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔

مسلم لیگ (ق) کے وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے بغیر کام کر رہا ہے اور صوبہ آئینی بحران سے گزر رہا ہے۔

تاہم جسٹس بھٹی نے کہا کہ مدعا علیہ کے دلائل سنے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”جوابات جمع کرائے جانے کے بعد، ہم روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کریں گے۔بعد ازاں سماعت 30 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔