سندھی ثقافت ڈے: پاکستان کی کثیر رنگی ثقافت قومی اتحاد کی آئینہ دار ہے۔بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھی ثقافت ڈے: بلاول بھٹو زرداری کی سندھ سمیت پورے ملک کے عوام کو مبارکباد
سندھی ثقافت ڈے: بلاول بھٹو زرداری کی سندھ سمیت پورے ملک کے عوام کو مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھی ثقافت ڈے کے موقعے پر سندھ سمیت پورے ملک کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ثقافت اعلیٰ خوبیوں سے مزین ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  یومِ سندھی ثقافت کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مملکتِ خداداد پاکستان کی ثقافت مختلف رنگوں سے سجی ہوئی اور زندگی سے بھرپور ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی کثیر رنگی ثقافت قومی اتحاد اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔ یومِ سندھی ثقافت کے موقعے پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں جبکہ ثقافت کے بغیر کسی  قوم کا کوئی تصور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم کسی بھی قوم کا تصور ثقافت کے بغیر کریں تو وہ بالکل اس طرح ہوگی جیسے خوشبو اور رنگ سے محروم پھول، جبکہ سندھی ثقافت قدیم وادئ مہران کا تصور پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھی ثقافت میں اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج موجود ہے جبکہ سندھ کے باسیوں کی انسان دوستی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ سندھ کے لوگ ملنسار اور دلیر ہوتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت سے ایک قانون پاس نہیں ہوا، حکومت آرمی چیف کی متفقہ توسیع کیسے کرائے گی؟

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے گزشتہ روز کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ پارلیمان میں آئےگا،  دیکھنا یہ ہے کہ جن لوگوں سے ایک نوٹی فکیشن نہیں بن سکا اور ایک سال میں ایک قانون پاس نہیں کرسکے، وہ 6 ماہ کے اندر اتنی اہم قانون سازی میں کیسے پارلیمنٹ میں اتفاق رائے پیدا کریں گے؟

مزید پڑھیں: حکومت  آرمی چیف کی متفقہ توسیع کیسے کرائے گی، بلاول بھٹو

Related Posts