حکومت سے ایک نوٹیفکیشن نہ بن سکا آرمی چیف کی متفقہ توسیع کیسے کرائے گی، بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto
وزیراعظم عمران خان جلداستعفیٰ دینے والے ہیں،بلاول بھٹوکادعویٰ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفرآباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سے ایک قانون پاس نہیں ہوا آرمی چیف کی متفقہ توسیع کیسے کرائے گی۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کا معاملہ پارلیمان میں آئےگا، اب دیکھنا یہ ہے کہ جن لوگوں سے ایک نوٹی فکیشن نہیں بن سکا اور ایک سال میں ایک قانون پاس نہیں کرسکے، وہ 6 ماہ کے اندر اتنی اہم قانون سازی میں کیسے پارلیمنٹ میں اتفاق رائے پیدا کریں گے اور آئین میں ترمیم کریں گے۔

مزید پڑھیں :عدلیہ ، پارلیمنٹ اور فوج آئینی حدود میں رہ کر فرائض سرانجام دیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ اداروں کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے، کب تک بڑے اداروں کو ٹیکس نیٹ سے باہر رکھا جائے گا، سب کو مل کر ترقی میں حصہ ڈالنا ہوگا اور کوئی مقدس گائے نہیں ہوسکتا۔

ا ن کا کہنا تھا کہ یہ حکومت امیروں کو ریلیف اور عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے، یہ کیسا نیا پاکستان ہے جس میں کسانوں سے سبسڈی چھینی جارہی ہے اور امیرلوگوں کے لئے ایمنسٹی اسکیم آتی ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے کوئی ایسا ادارہ نہیں جو زوال پذیر نہ ہو، اس حکومت سے جان چھڑانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز کو سوچنا ہوگا کہ ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، سلیکٹڈ کو گھر بھیجنا پڑے گا۔

Related Posts