تمام فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کئے جائیں گے، حمزہ، بلاول ملاقات میں اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حمزہ شہباز سے بلاول بھٹو کی ملاقات، پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی پر غور
حمزہ شہباز سے بلاول بھٹو کی ملاقات، پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی پر غور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

پنجاب میں حمزہ شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز حکومت کے خلاف احتجاج اور پارلیمانی پیش قدمی سے متعلق تمام فیصلے پلیٹ فارم سے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

حمزہ شہباز نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی موجود تھے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی جاب سے سردار ایاز صادق، سعد رفیق، رانا ثنااللہ، عطااللہ تارڑ اور اویس لغاری بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار بنانے، حکومت کے خلاف تحریک، پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آگے بڑھیں گے اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اہم فیصلے کریں گے۔اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کیخلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی، 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑنوکریوں کا نعرہ لگایا گیا، کہاں ہے وہ سب؟

پیپلز پارٹی کے رہنماء بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت ایک خوف میں مبتلاہے، پنجاب کے قائد حزب اختلاف کو 2 سال جیل میں رکھنا پڑا تاکہ مانگے تانگے کی حکومت چل سکے، ہم نے ثابت کردیا کہ عوام اورپارلیمنٹ ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق کیا، وزیراعظم نے اندر کے خوف سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم نے جتنے ووٹ حاصل کیے اتنے تو پارلیمنٹ میں لوگ نہیں تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی کے سینیٹ کے الیکشن سے کافی کچھ سیکھ چکے ہیں، ہماری کوشش ہے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پی ڈی ایم کی جیت ہو۔ پی ڈی ایم نے سینیٹ میں حکومت کو تاریخی شکست دی ہے، چوہدری صاحبان ہمارے اتحادی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے چوہدری برادران کے گھر جاکر ووٹ مانگوں گا، پی ڈی ایم میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے، پی ڈی ایم کو فیصلہ کرنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کب اور کہاں لانی ہے۔ اسلام آباد میں کیا کرنا ہے،اس کا اعلان مولانافضل الرحمان کریں گے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کے انتخاب اورلانگ مارچ پرغورکیلئے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس پیرکوطلب

Related Posts