چیئرمین سینیٹ کے انتخاب اورلانگ مارچ پرغورکیلئے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس پیرکوطلب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب اورلانگ مارچ پرغورکیلئے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس پیرکوطلب
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب اورلانگ مارچ پرغورکیلئے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس پیرکوطلب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس کل پیر کے روز طلب کیا ہے جس کے دوران نئے چیئرمین سیینٹ کے انتخاب اور لانگ مارچ کیلئے حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا جس میں گزشتہ روز وزیرِ اعظم کو قومی اسمبلی سے ملنے والا اعتماد کا ووٹ اور اس کے بعد کی صورتحال بھی شامل ہے۔

گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف بے لاگ تقریر کی اور سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو خوب لتاڑا، پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں وزیرِ اعظم کے خلاف بیانیے کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت 11 سیاسی جماعتیں اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا حصہ ہیں۔ بڑے بڑے سیاسی رہنما پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہی اجلاس میں سر جوڑ کر بیٹھیں گے اور ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل حکومت نے اپوزیشن اتحاد کو سینیٹ الیکشن میں4 سیٹیں دینے کی پیشکش کرتے ہوئے 4 امیدوار بلامقابلہ منتخب کروانے کی یقین دہانی کرادی ہے تاہم پی ڈی ایم نےحکومتی پیشکش ٹھکرادی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر تاج آفریدی نے 6 روز قبل حکومت کی پیشکش لے کر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پیپلز پارٹی کے لیڈر راجہ پرویز بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے پی ڈی ایم کو سینیٹ الیکشن میں 4سیٹیں دینے کی پیشکش کردی

Related Posts