بلاول بھٹو زرداری کا ملک بھر میں گندم کے بحران پر اظہار تشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نےگندم پیدا کرنے والے ملک کو گندم درآمد کرنے والا ملک بنادیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی آٹے کی قیمتوں اورگندم کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 40 ہزارمیٹرک ٹن گندم افغانستان بھیج کر بحران پیدا کیاہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے آٹے کا بحران پیدا کیا، ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے گودام آٹے سے بھرے ہوئے ہیں مگر عام آدمی کو سپلائی نہیں دی جارہی۔

مزید پڑھیں: نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند ،کیا عوام لنگر سے روٹی کھائیں ؟، مریم اورنگزیب

ان کہنا تھا کہ وزیراعظم کے نوٹس لینے سے کام نہیں چلے گا، سلیکٹڈ وزیراعظم ناکام ہوچکا ہے اورخیبرپختونخوا کو آٹے کی سپلائی پانچ دنوں سے بند ہے۔

چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر عوام کو فائن آٹا نہ کھانے کے مشورے دے رہے ہیںاور ایک ہفتے میں دوسری بار آٹا مہنگا ہوناحکومت کی مکمل ناکامی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں تاریخ کی مہنگی قیمتوں پرآٹا فروخت ہورہا ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں۔

Related Posts