نئے پاکستان میں آٹا ختم، تندور بند ،کیا عوام لنگر سے روٹی کھائیں ؟، مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جھوٹ کی پیداوار حکومت معیشت میں بہتری کے جھوٹے دعوے بند کرے، مریم اورنگزیب
جھوٹ کی پیداوار حکومت معیشت میں بہتری کے جھوٹے دعوے بند کرے، مریم اورنگزیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں آٹا ختم ہوگیا، تندور بند ،عوام لنگر سے روٹی کھائیں ؟۔16 ماہ میں گیس 250 فیصد مہنگی ہوچکی ہے، آٹےکا بحران حکومتی کی بدترین نالائقی ہے۔

مریم اورنگزیب نے آٹے کے بحران پر اظہار تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران وفاقی حکومتی کی بدترین نالائقی ہے۔

مزید پڑھیں: نیب آرڈیننس کے ذریعے کرپشن چھپانانیب نیازی گٹھ جوڑ ہے، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ ‎عمران صاحب 16 ماہ پہلے اگر ایک خودکشی ہو جاتی تو کروڑوں عوام خود کشی کرنے سے بچ جاتے،مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مکان، دکان، کاروبار اور مزدوری تباہ کرنے کے بعد اب غریبوں کا آٹا بھی بند کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران صاحب ملک میں مہنگائی 14 فیصد، ترقی آدھی اور آپ روز کون سے ملک کے غریبوں کو ریلیف دینے کی بات کرتے ہیں ؟۔

Related Posts