بلاول بھٹو زرداری کا ملک میں مہنگائی کیخلاف تحریک شروع کرنیکا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto speech
Bilawal Bhutto announces to launch movement against govt's economic policies

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں مہنگائی کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کرنے والے حکمران ایک بھی نہیں بنا سکے، الٹا لاکھوں افراد سے چھت چھین لی، ’پی ٹی آئی ایم ایف کے بجٹ سے غربت اور بیروزگاری بڑھ گئی ہے، عوام کا جینا دوبھر ہو گیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کرے اورآئی ایم ایف پیکیج میں پاکستان اور عوام کے حقوق پر سودے بازی نہیں ہونی چاہیے۔ وفاقی حکومت کو پاکستان کے حق میں پیکیج لینا پڑے گا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت غریبوں سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام چھین رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے ایک سال میں روزگار چھینا اور لاکھوں گھر گرادیئے گئے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ غریب عوام مہنگائی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں اور حکومت عوام کے معاشی حقوق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت بنانے کے لیے مجھے آپ کا ساتھ چاہیے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کراچی کے عوام سے زیادتی کرنے والوں کا ساتھ چھوڑ دے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا ہےکہ انشاء اللہ ہم عوامی حکومت بنا کر مسائل کو حل کریں گےاورعوام کے معاشی حقوق کا دفاع کریں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے بجٹ کے دوران ہی کہہ دیا تھا کہ یہ ’پی ٹی آئی ایم ایف کابجٹ ہے جسکی وجہ سے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہواہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق سندھ کو اس کا جائز حق نہیں دے رہا لیکن کم وسائل اور سازشوں کے باوجود ہم ترقیاتی منصوبے مکمل کریں گےاوراربن فارسٹ منصوبے کو کامیاب بنائیں گے۔

Related Posts