بلال عباس فن کی بنیاد کو سمجھنے والے حقیقی فنکار ہیں، حدیقہ کیانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلال عباس فن کی بنیاد کو سمجھنے والے حقیقی فنکار ہیں، حدیقہ کیانی
بلال عباس فن کی بنیاد کو سمجھنے والے حقیقی فنکار ہیں، حدیقہ کیانی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی شوبزانڈسٹری کی معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ ’بلال فن کی بنیاد کو سمجھنے والے حقیقی فنکار ہیں، ان کا بلال کے ساتھ گہرا تعلق بن گیا ہے۔

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر بلال عباس کے ساتھ اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

حدیقہ کیانی نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’بہت سے کاموں کے باوجود، وہ بلال کیساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرنے کے لیے تھوڑا سا وقت نکالنا چاہتی تھیں‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial)

اْنہوں نے لکھا کہ’بہت کم لوگ ہیں جن سے آپ کی گہری روح کا تعلق وابستہ ہوتا ہے اور بلال ایک پاکیزہ روح ہے‘۔حدیقہ کیانی نے بلال عباس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ ایک ایماندار شریف آدمی اور ایک سچا فنکار ہے جو اپنے فن کی بنیادی بات کو سمجھتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: یوٹیوبر زید علی کی سوشل میڈیا پوسٹ تنقید کی زد میں

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے مزید لکھا کہ’بلال عباس کے ساتھ کام کرنے پر واقعی فخر محسوس کرتی ہیں اور وہ بلال کی مسلسل کامیابی کی منتظر ہیں‘۔

Related Posts