پی آئی اے کی نجکاری، قومی ائیر لائن کیلئے10ارب سے زائد بولی نہ لگنے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا معاملہ ہوا میں معلق ہوگیا، قومی ائیر لائن کیلئے 10 ارب سے زائد بولی نہ لگنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیٹی ہی بلیو ورلڈ کنسورشیم کی بولی مسترد یا منظور کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ بولی کے نتیجے میں قومی ائیر لائن کی نجکاری کا معاملہ التوا کا شکار ہوگیا۔ حکومت کو کئی گروپس کے بولی میں حصہ لینے کی امید تھی۔

رپورٹ کے مطابق قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے بولی کا عمل مذاق بن کر رہ گیا۔ گزشتہ روز بولی کیلئے 6گروپس میں سے کاغذات صرف بلیو ورلڈ کنسورشیم نے جمع کرائے تھے۔ حکومت کی جانب سے مزید 30 منٹ کی مہلت بھی دی گئی لیکن بولی 10 ارب سے آگے نہ بڑھ سکی۔

بلیو ورلڈ کنسورشیم نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 10 ارب روپے سے زیادہ کا ریٹ نہیں دیا۔ حکام نے کابینہ کی نجکاری کمیٹی کو تمام تر عمل سے آگاہ کردیا۔ بجکاری کمیٹی ہی بلیو ورلڈ کنسورشیم کی بولی مسترد یا منظور کرنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ کوئی کمپنی پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

بولی میں حصہ لینے والی بلیو ورلڈ کنسورشیم ایک ہاؤسنگ سوسائٹی ہے۔ وزیر نجکاری علیم خان اور نجکاری کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار بھی بولی کے وقت موجود نہیں تھے۔ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کا عمل طویل وقت تک التوا کا شکار ہوسکتا ہے۔

Related Posts