کراچی میں دستیاب بنوں کا مزے دار بیف پلاؤ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں دستیاب بنوں کا مزے دار بیف پلاؤ، ایک بار ضرور کھائیں
کراچی میں دستیاب بنوں کا مزے دار بیف پلاؤ، ایک بار ضرور کھائیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بنوں کا مزے دار بیف پلاؤ حال ہی میں کراچی میں مشہور ہوا ہے جسے نلی پائے والے چاول بھی کہا جاتا ہے۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ مزیدار بیف پلاؤ آپ کو کہاں سے اور کتنے میں دستیاب ہوگا۔

بیف پلاؤ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ بنوں کی روایتی ڈش ہے جیسے بریانی پنجاب اور سندھ میں مشہور ہے، اسی طرح بنوں کی روایتی ڈش ہم نے کراچی میں متعارف کرائی جو یہاں بے حد مشہور ہوئی اور عوام جوق درجوق اسے کھانے کیلئے جمع ہو گئے۔

نلی پائے والے چاول کھانے کیلئے عوام کا اتنا رش لگ گیا کہ پلاؤ بنانے والوں نے 3راتیں جاگ کر گزاریں۔ بنوں پلاؤ کے مالک علی کا کہنا ہے کہ ایک دیگ بنانے میں 10 گھنٹے لگ جاتے ہیں کیونکہ ہم گوشت اور چاول سمیت 16 سے 18 اجزاء کی مدد سے پلاؤ تیار کرتے ہیں۔

علی نے کہا کہ ہمارا اپنا ایک فارمولا ہے۔ ہمارے پلاؤ میں آپ کو ٹماٹر نہیں ملیں گے۔ ہم چاول اور گوشت کا بے حد خیال رکھتے ہیں۔ ہم نے پلاؤ کی قیمت 480 روپے فی کلو مقرر کی ہے یعنی 1 پاؤ کی ایک پلیٹ کیلئے 120 روپے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ایک بار ضرور کھائیں۔ 

السلطان بنوں بیف پلاؤ میں استعمال کیا گیا گوشت بے حد لذیذ اور چاول بے حد عمدہ ہوتے ہیں۔ گوشت کو گھنٹوں تک پکایا جاتا ہے جو منہ میں رکھتے ہی گھل جاتا ہے۔

کراچی کے لوگ ویسے ہی بریانی اور پلاؤ کے شوقین ہیں جبکہ بنوں کا پلاؤ ایک الگ روایتی ذائقہ رکھتا ہے جس کیلئے مخصوص مصالحہ جات استعمال کیے جاتے ہیں۔ کراچی کے کم مصالحے والے پلاؤ کے مقابلے میں بنوں کا پلاؤ قدرے چٹ پٹا اور مزیدار ہوتا ہے۔

اگر آپ نے ابھی تک بنوں کا پلاؤ نہیں کھایا، تو ایک بار ضرور کھائیں۔ السلطان بنوں بیف پلاؤ والوں نے اپنی ہی ڈش کو نلی پائے والے چاول کے نام سے بھی متعارف کرایا ہے۔ کراچی کے لوگ اس نئی ڈش کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے شہریوں کو اپنی لذت سے دیوانہ بنانے والی ربڑی کھیر

 

Related Posts