Friday, March 29, 2024

کراچی کے شہریوں کو اپنی لذت سے دیوانہ بنانے والی ربڑی کھیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں میٹھے میں بیشمار ڈشز بنائی جاتی ہیں اور نہایت رغبت سے کھائی جاتی ہیں ،کوئی شیر خورمہ کا شوق رکھتا ہے تو کوئی گرما گرم گلاب جامن کا دیوانہ ہے، کوئی گجریلا کھاتا ہے تو کوئی برفی کا شوقین ہے،کسی کوشیرنی میں بھیگا رس گلا پسند ہے تو کوئی قلاقند کیلئے پاگل ہے لیکن جہاں بات کھیر کی ہو تو دوسری چیز پھیکی لگنے لگتی ہیں۔

کراچی میں دودھ، بادام اور چاول سے بنی مزیدار کھیر ایک نئی شکل اختیار کرچکی ہے جس کو ربڑی کھیر کا نام دیا جاتا ہے ، ربڑی کھیر کی خوشبو کھانے سے پہلے ہی آپ کو اپنا دیوانہ بنالیتی ہے اور ربڑی کھیر کھاتے ہی آپ اس کے ذائقے کے جادو میں کھوجاتے ہیں۔

Rabri Kheer, a treat for everyone

کھیر ایک ایسی ڈش ہے جو پاکستان میں تقریباً ہر خوشی کے موقع پر بنائی جاتی ہے لیکن کراچی میں اس کو ربڑی کے ساتھ مکس کرکے نئی شکل دیدی گئی ہے۔

کراچی میں ناگن چورنگی پرواقع حاجی اصغر ربڑی شاپ پر انتہائی لذیر ربڑی کھیر انتہائی مناسب نرخوں پر شہریوں کو پیش کی جارہی ہے جبکہ اہم بات تو یہ ہے کہ حاجی اصغر ربڑی پر 18 سال سے شہریوں کو مزیدار ربڑی فراہم کی جارہی ہے لیکن ان کا ذائقہ اور معیار آج بھی ناصرف برقرار ہے بلکہ کھانے والوں کو دور دور سے اپنی طرف کھینچ لاتا ہے۔

Rabri Kheer, a treat for everyone

پستہ اوربادام کے مرکب سے تیار کردہ خوشبودار ربڑی کھیر کا پہلا چمچ ہی کھانے والے کو اپنی لذت کا دیوانہ بنادیتا ہے اور کھانے والا تمام آداب بھلا کر فٹا فٹ ربڑی کھیر کی پوری پلیٹ چٹ کرجاتا ہے کیونکہ اس کا ذائقہ عام کھیر سے بالکل مختلف ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگ ربڑی کھیر کے دیوانے ہوجاتے ہیں۔

حاجی اصغر ربڑی شاپ پر لذیر ربڑی کھیر 620 روپے کلو کے انتہائی مناسب نرخ پر فراہم کی جارہی ہے۔